حیدرآباد۔28۔اپریل(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے تمام اضلاع کے عدالتوں میں
موجود تمام کیسوں کے تفصیلات اب انٹر نیٹ پر پیش کی جا رہی ہیں۔ چنانچہ آج
ہاء کورٹ کے چیف جسٹس کلیان سین
گپتا نے ایک ویب سائٹ
http://ecourts.gov.inکا افتتاح کیا جس میں تمام اضلاع کے عدالتوں کے کیسوں
کو اس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ جسکے ذریعہ دنیا بھر سے کیسز کے تفصیلات کو
بذریعہ انٹر نیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔